کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس میں بننے والی فلم ’شدت‘ سری دیوی کی اہم ترین فلموں میں سے ایک تھی، جس کی جلد ہی شوٹنگ شروع ہونے والی تھی، مگر ان کی اچانک موت ہوگئی۔
’شدت‘ میں ان کے ساتھ دیگر اداکاروں میں سنجے دت، ادیتی راؤ چوپڑا، عالیہ بھٹ اور ورون دھون بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
شدت کی ہدایات ابھیشک ورمن دیں گے، جب کہ اسے کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی ’دھرما‘ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، یعنی کرن جوہر اس کے پروڈیوسر بنیں گے۔
فلم کو 1940 کے اسٹائل و انداز کے تحت بنایا جائے گا، جس کے لیے فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا خصوصی طور پر لباس تیار کریں گے۔
اس اہم ترین فلم کو ہدایت کار ساجد نڈیاڈوالا کے پروڈکشن ہاؤس ’فاکس اسٹار‘ کے اشتراک سے بنایا جائے گا، جب کہ اس کے لیے خصوصی سیٹ تیار کیے جا رہے ہیں۔
Pages: 1 2


















