دراصل اپنے لیڈرکے آخری دیدار کے لئے راجا جی ہال کے باہر پارٹی حامیوں کا بھاری ہجوم لگا رہا، جو کسی بھی طرح دیدار کرنے کے لئے بے قرار تھے۔ اس دوران پولیس کو بھیڑ پر قابوپانے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
دوسری طرف ایم کے اسٹالن نے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے پرامن ماحول بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ اسٹالن نے اس کے ساتھ کہا کہ پولیس ہمیں سیکورٹی دے یا نہیں، لیکن میں آپ کے پیر پکڑ کر گزارش اور اپیل کرتا ہوں کہ پرامن ماحول بنائے رکھتے ہوئے دھیرے دھیرے یہاں سے ہٹ جائیں۔
دراصل کروناندھی کو دفن کرنے کے لئے مرینا سمندرپر جگہ کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ریاستی حکومت نے اس سے انکار کردیا، جس کے بعد پارٹی نے مدراس ہائی کورٹ میں اپیل کی۔ ان کی عرضی پر ہائی کورٹ میں صبح 8 بجے سے ہی سماعت جاری تھی،