واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ جب اسرائیل نے ایران پر حملہ تو میں خود مکمل طور پر انچارج تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے پہلے حملہ کیا، وہ حملہ بہت طاقتور تھا،
میں اس کا مکمل طور پر انچارج تھا، اس حملے نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا۔
انہوں نے مزید کہا ایران پوچھ رہا ہے امریکی پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں، ایران کے ساتھ ایک نیا معاہدہ چاہتے ہیں، لیکن اس وقت مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے جب ایران پر حملہ کیا تھا اس وقت صدر ٹرمپ نے کہا تھا امریکہ اس میں شامل نہیں تھا۔