نئی دہلی : ملک کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ مسلمانان ہند کا ایک حلقہ آج کے دن کو یکم شوال مان کر روزہ بھی نہیں ہے لیکن عید بھی نہیں منا رہا ہے ۔ بعض دینی اداروں بشمول ضلعی جمعیت اہل حدیث لکھنو نے اتحاد بین المسلمین کے تقاضے کے پیش نظر آج کا حرام روزہ نہ رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیگر مسلمانان ہند کے ساتھ سنیچر کو عید الفطر منائیں۔
واضح رہے کہ یکم شوال کو روزہ حرام ہے اس لئے کل چاند دیکھنے ، اس کی تاخیر سے شہادت عام ہونے اور اسے نصف شب کے قریب مان لینے والے مسلمانا ن آج روزہ نہیں ہیں لیکن وہ عید سب کے ساتھ کل منائیں گے ۔ صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یو پی نے بہر حال کل یہ اعلان کردیا تھا کہ جمعہ کو یکم شوال عید کا دن ہے ۔