واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے نومنتخب صدر سے عہدے کا حلف لیا۔ کیپٹل ہل میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں تین سابق صدور براک اوباما، بل کلنٹن اور جارج بش نے شرکت کی، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی وائٹ ہاؤس چھوڑ کر چلے گئے، وہ 150 برس میں پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے نئے آنے والے صدرکی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔
The India-US partnership is based on shared values. We have a substantial and multifaceted bilateral agenda, growing economic engagement and vibrant people to people linkages. Committed to working with President @JoeBiden to take the India-US partnership to even greater heights.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 20, 2021
نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، دارالحخومت میں 25 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ اس بار تقریب میں شرکت کے لیے ماضی کے برعکس صرف ایک ہزار افراد کو مدعو کیا گیا۔
قبل ازیں امریکا کی پہلی خاتون نائب صدرکمالہ ہیرس نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا اور یوں وہ امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر ہیں، کاملا ہیرس سے سپریم کورٹ کی ایسوسی ایٹ جسٹس سونیا سوٹمائر نے حلف لیا۔

















