یاؤنڈے، 25 جنوری؛کیمرون میں ایک اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا۔ حادثے کے وقت لوگ اسٹیڈیم میں جاری افریقہ کپ آف نیشنز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ کیمرون کے وسطی صوبے کے گورنر ناصری پال بیا نے کہا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فٹ بال کے شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ حادثے کے وقت اسٹیڈیم میں کیمرون اور کوموروس کے درمیان اہم ناک آؤٹ میچ کھیلا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کئی دوسرے لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے دارالحکومت یاؤنڈے کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام کو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


