بھارت کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جن کے تحت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے واضح برتری حاصل کرلی۔
اب تک غیر حتمی نتائج کے مطابق بی جے پی نے 350 تک نشستیں حاصل کرلی ہیں اور وہ اس بار تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
بی جے پی کی شہرت میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے اس بار اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم حیرت کی بات ہے کہ بی جے پی کا ایک بھی مسلم امیدوار تاحال کامیاب نہیں ہوسکا۔
علاوہ ازیں اس بار لوک سبھا کے لیے 2014 کے مقابلے بھی کم مسلمان امیدوار منتخب ہوئے ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ حتمی اعلانات تک مسلمان امیدواروں کی تعداد میں کچھ اضافہ ہوسکتا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق اس بار لوک سبھا کے لیے زیادہ سے زیادہ 25 مسلمان امیدواروں کے کامیاب ہونے کا امکان ہے، تاہم اب تک 22 مسلمان امیدواروں کی غیر حتمی تصدیق کی جا چکی ہے۔
Muslim representation in the 17th Lok Sabha could increase marginally from the previous election with as many as 26 candidates having won or leading, prominent being NC's #FarooqAbdullah and AIMIM's #AssauddinOwaisi#VerdictWithTimes#ElectionResults2019https://t.co/yZbdbaF2ZZ
— Ahmedabad Mirror (@ahmedabadmirror) May 24, 2019



















