یوگی نے توڑی برسوں پرانی روایت ، نہ افطار پارٹی دی ، نہ اس میں شریک ہوئے اور نہ ہی عیدگاہ گئے
دریں اثنا، ریاست کے دیگر علاقوں سے عید تزک و احتشام اور روایتی طریقے سے منائی گئی۔ مہینے بھر روزہ رکھنے کے بعد لوگوں نے عید کے موقع پر جم کر سوئیاں کھائیں، لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ پر اہم نماز ادا کی گئی۔ ہزاروں نمازيوں نے اس میں شامل ہوکر ملک کی سلامتی کے لئے بھی دعا کی۔ سیکورٹی کے وسیع بندوبست کے درمیان عيدگاهوں اور مساجد میں نماز ادا کرنے کے بعد لوگ ایک دوسرے کے گلے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
اترپردیش میں مؤ ضلع کے سرائے لکھسی علاقہ میں واقع نصیر پور گاؤں میں عید کے دن آج لوگوں نے پرانے کپڑے پہن کر اور بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر عید کی نماز ادا کی۔ اس کے ساتھ ہی برسوں سے لگنے والا عید کا میلہ بھی آج بند رہا۔ واضح رہے کہ گاؤں میں واقع مسجد میں عبادت کر رہے یوسف خان (70) کو گزشتہ 23 جون کی رات گئے مسجد میں ہی گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا اور گوشت کے ٹکڑے پھینک دیئے گئے تھے۔ اس لئے نمازیوں نے کالی پٹی باندھ کر عید کی نماز ادا کی۔ اس کے ساتھ ہی عید گاہ پر برسوں سے لگنے والا میلا بھی آج نہیں لگا۔
اس واقعہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے کی سازش کا معاملہ نظر آیا حالانکہ پولیس انتظامیہ نے بڑی تیزی سے حالات پر قابو پاتے ہوئے ملزمین کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


