یمن جہاں سے زیادہ تر خبریں جنگ وجدل سے متعلق ہی سامنے آتی ہیں مگر کل سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک تصویر اور اس کے ساتھ خبر کو بھی غیر معمولی پذیرائی ملی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تصویر میں ایک معمر شخص اپنے جواں سال معذور بیٹے کو اپنی کمر پر لادے جا رہا ہے۔
معذور گریجوایٹ نوجوان کے والد کے چہرے پر جنگ سے متاثر ہونے کے آثار نمایاں ہیں مگر اس کے چہرے پر بیٹے کی تعلیمی کامیابی پر خوشی اور طمانیت بھی صاف دکھائی دیتی ہے۔
Pages: 1 2




















