لندن برج پر چاقو سے حملہ کرکے لوگوں کو قتل اور زخمی کرنے والے شخص کی شناخت عثمان خان کے نام سے ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 سالہ عثمان خان برطانوی شہری ہے۔
اس نے لندن کے پل پر لوگوں پر چاقو کے وار کرکے خاتون سمیت 2 افرادکوہلاک اور 3 کو زخمی کردیا جب کہ پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران موقع واردات پر ہی عثمان خان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔




















