عراق کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر عیسیٰ مسیحی ہونے کا دعویٰ کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر ایک معمر شخص کی خبریں وائرل ہوئیں جن میں اسے ایک ریکارڈڈ فوٹیج میں خود کو مسیح قرار دیتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔
گرفتاری کے بعد اس کی ایک دوسری فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے اس نے مسیح ہونے کا دعویٰ ’لاعلمی‘ میں کیا تھا۔
پہلی فوٹیج میں اس نے اپنا تعارف ’الدنیوی ھاشم سھم جبر‘ کرایا اور کہا کہ حقیقت میں وہ ’یسوع مسیح‘ ہیں اور اُنہیں خدا نے زمین میں عدل وانصاف کے قیام کے لیے مامور کیا ہے۔ فوٹیج میں اسے صاف دکھائی نہیں دیا گیا تاہم اسے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’مجھے تمام مذاہب‘ کے لیے بھیجا گیا ہے۔
Pages: 1 2

















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


