اس خبر کے بعد خواتین کے ملبوسات فروخت کرنے والی دکانوں پر نئے عبایا کی مختلف ورائٹیز بھی سامنے آئی ہیں جو مختلف اسپورٹس کلبوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان میں زرد، نیلے اور سبز رنگوں کے عبایا شامل ہیں۔
یہ عبایا ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب تین ماہ کے بعد سعودی عرب کی خواتین کو جدہ، دمام، اور الریاض کے کھیل کے میدانوں میں جانے اور براہ راست میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔