اس موقع پر مسٹر گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی موجود تھے ۔ اس دوران 24 اکبر روڈ پر واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر بڑی تعداد میں کارکن ڈھول تاشوں کے ساتھ جشن مناتے دیکھے گئے . کچھ لوگ قبائلی لباس میں ناچ گا کر جشن منا رہے تھے تو کچھ بھولے شنکر اور ہنومان جی کے بھیس میں آئے تھے .



















