لندن میں مسافر بردار طیارہ ایک سے زائد ڈرونز سے ٹکرانے کے بعد بال بال بچ گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایئر بس A320 طیارہ ہیتھرو ہوائی اڈے کی جانب بڑھ رہا تھا، جب یہ ممکنہ حادثے سے بال بال بچا۔
برطانوی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے عملے نے ڈرونز کو طیارے کے نیچے اڑتا ہوا دیکھا، ڈرونز کی اتنے قریب موجودگی سے طیارے کی سیفٹی اور پائلٹ کی توجہ متاثر ہوئی اور یہ ڈرونز، طیارے سے 500 میٹر کے فاصلے پر اُڑ رہے تھے۔
برطانوی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پچھلے ایک سال میں طیاروں اور ڈرونز کے درمیان 62 ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں، جبکہ برطانوی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ایک سال کے دوران ڈرون سیفٹی سے متعلقہ واقعات میں 352 فیصد اضافہ ہوا ہے۔