جب بات پرانی ہو جائے گی تو وہ واپس ممبئی لوٹ آئیں گے اور انہیں بھیم سین جوشی کے ساتھ نغمہ نہیں گانا پڑے گا لیکن بعد میں انہوں نے اسے چیلنج کے طور پر لیا اور’کیتکي گلاب جوھی’جیسا بہترین نغمہ گایا۔سال 1950 میں موسیقار ایس ڈی برمن کی فلم مشعل میں منا ڈے کو’اوپر گگن وشال’ نغمہ گانے کا موقع ملا جس کی کامیابی کے بعد بطور گلوکار وہ اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔
انہیں اپنے کریئر کے ابتدائی دور میں زیادہ شہرت نہیں ملی۔ اس کی اہم وجہ یہ رہی کہ ان کی پختہ آواز کسی گلوکار پر فٹ نہیں بیٹھتی تھی، یہی وجہ ہے کہ ایک زمانے میں وہ کامیڈین محمود اور کریکٹر ایکٹر پران کے لئے نغمہ گانے کے لئے مجبور تھے ۔
1961میں موسیقارسلیل چودھری کی موسیقی میں فلم’کابلي والا’کی کامیابی کے بعد مناڈے شہرت کی بلندیو ں پر جا پہنچے ۔ اس فلم میں ان کی آواز میں پریم دھون کا لکھا ہوا نغمہ پر’اے میرے پیارے وطن اے میرے بچھڑے چمن’ آج بھی سامعین کی آنکھوں کو نم کر دیتا ہے ۔