نئی دہلی ،7 اگست؛نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے گورودیو رابندر ناتھ ٹیگور کی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔مسٹرنائیڈو نے ہفتہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ سنہ 1913 میں ادب کے لئے نوبل انعام سے نوازے جانے والے وہ پہلے غیر یورپی ادیب تھے۔

مسٹرنائیڈو نے کہا ’’ ملک کے قومی ترانے کے خالق، عظیم شاعر گورو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کی برسی پر ان کے لبرل عالمی نظریے کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ مفکر، ماہر تعلیم ، سماجی مصلح ، ادیب ، تخلیق کار اور فنکار کی حیثیت سے انہوں نے ملک کی ثقافت اور ادب کو مالا مال کیا جو آج بھی تحریک کا سرچشمہ ہے۔















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


