جس کے بعد عدالت نے مرینا ساحل پردفن کرنے کی اجازت دے دی۔ سرکاری وکیل نے جہاں پروٹوکول اور تاریخ کا حوالہ دیا، وہیں ڈی ایم کے کے وکیلوں نے اسے لوگوں کے جذبات سے جوڑکرپیش کیا۔
واضح رہے کہ تمل ناڈو کے 5 بار کے وزیراعلیٰ رہے 94 سالہ ایم کروناندھی کا گزشتہ روز منگل کو چنئی کے کاویری اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ یو ٹی آئی سے متاثرہ 94 سالہ ایم کرونا ندھی کو کچھ دن پہلے ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے جسد خاکی کو راجا جی ہال میں رکھا گیا۔
صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سمیت تمام لیڈروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیں تمل ناڈو حکومت نے ان کے انتقال پر 7 دن جبکہ کرناٹک حکومت نے ایک دن کے ریاستی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل کانگریس صدر راہل گاندھی، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو وغیرہ نے پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔



















