سعودی عرب میں سینئر علماء کمیٹی کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے برقع پہننے کی پابندی لازم نہیں اس لیے کہ شریعت میں مقصود “پردہ” ہے خواہ وہ برقع کے ذریعے ہو یا کسی اور طریقے سے..
انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام میں 90 % باوقار خواتین برقع کا استعمال نہیں کرتیں بلکہ دیگر چیزوں کے استعمال سے پردہ کرتی ہیں۔
شیخ المطلق نے اپنے اس موقف کا اظہار عرب چینل “نداء الاسلام” کے پروگرام “جمعہ اسٹوڈیو” میں گفتگو کے دوران کیا۔
Pages: 1 2




















