یہ چھاپے ایم ڈی ایم گٹکا کے مالک مادھو راو سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ کے کچھ دن بعد مارے گئے ہیں۔سی بی آئی نے ان لوگوں سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے جنہوں نے مبینہ طورپر اعلی افسران کو رشوت دی اور ان کے بیان بھی درج کئے گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گٹکا گھوٹالہ آٹھ جولائی 2017 کو تب سامنے آیا جب محکمہ محصولات نے ٹیکس چوری کے شبہ میں ایک گٹکا کمپنی کے مالک کے گھر چھاپے مارے ۔
اس پر تقریباً 250کروڑ کی ٹیکس چوری کا الزام تھا۔گٹکا کمپنی کے مالک کے گھر کے علاوہ گودام اور دفتر پر بھی چھاپے مارے گئے تھے ۔چھاپے کے دوران افسران کو ایک ڈائری ملی تھی،جس میں ان لوگوں کے نام تھے ،جنہیں مبینہ طورپر پیسے دئے گئے تھے ۔ان میں سے ایک نام ریاست کے وزیر صحت کا بھی تھا۔مدراس ہائی کورٹ نے 26اپریل کو گٹکا گھوٹالے سے متعلق معاملے کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔



















