دوبئی : دوبئی میں ایک مسافر بس کے جمعرات کی شام حادثہ کا شکار ہوجانے سے 10 ہندوستانیوں سمیت کم سے کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔ بس میں 31 مسافر سوار تھے۔
دوبئی پولس نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کے بس پر قابو کھودینے کے بعد یہاں میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ٹریفک سگنل سے ٹکراگئی تھی۔ اس حادثے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کم سے کم 17 شہریوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ ڈرائیور کے بس پر قابو کھودینے کے بعد بس دوبئی میں شیخ محمد بن زائد روڈ پر رشیدیہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ٹریفک سگنل سے ٹکراگئی۔ پولس نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس میں مختلف ممالک کے 31 مسافر سوار تھے جن میں سے آدھے سے زیادہ مسافروں کا تعلق عمان سے تھا۔ ان میں سے بہت سے مسافر عید کی چھٹیاں منا کر عمان سے لوٹ رہے تھے۔