ان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی انسان باتھ روم کی ٹونٹی کھول کر لے جائے گا ۔ یہ حلق سے نیچے اتر نے والی بات ہرگز نہیں ۔ ایک معمولی آدمی بھی مکان خالی کرتے وقت ایسی نیچ حرکتیں ہرگز نہیں کرتا ۔ وہ تو ریاست کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں ۔ ایم پی نے سریش چودھری کے بارے میں کہاکہ وہ بہت جلدی میں ہیں ۔ وہ بی جے پی کی آنکھوں کا تار ابننے کے لئے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں ۔ وہ بہت جلد قدآور لیڈر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔