واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی ، 31 جنوری ؛دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے10.25کروڑ سے زائد افراد متاثر جبکہ 22.19 لاکھ

سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس موذی وبا سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں
کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 25 لاکھ 25 ہزار 801 ہوگئی ہے اور 22 لاکھ 19 ہزار 290 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ دنیا میں کورونا
وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو کروڑ 60 ساٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ، جب کہ 4.39 لاکھ مریض دم
توڑ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 46 ہزاراوراس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ
23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس ملک میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،54،274 ہوگئی ہے



















