بیتول: مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول ہیڈکوارٹر سے متصل جنگلوں میں آگ سے ایک پہاڑی پر لگے سینکڑوں درخت و پودے جل گئے ہیں۔
شہر سے متصل نندی کھیڑا کے جنگل میں دوپہر ایک پہاڑکے نشیبی علاقے میں آگ بھڑک گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری پہاڑی کو اپنی زد میں لے لیا ۔ تقریباً پانچ لاکھ اسکوائر فٹ علاقہ میں پھیلی پوری پہاڑی پر زیادہ تر پیڑ پودے جل گئے ۔ آگ بجھانے کے بعد ہی نقصان کا صحیح اندازا لگایا جاسکتا ہے ۔