گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی کا آئندہ دو نومبر کو ممکنہ گجرات دورہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے مشکلیں کھڑی کر رہے پاٹیدا ر ریزرویشن تحریک کمیٹی ( پاس)کے لیڈر ہاردک ی پٹیل کی دھار کو کند کرنے میں ایک بڑا رول ادا کر سکتا ہے ۔

اگرچہ اب تک اس دورہ کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے لیکن سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر مودی راجدھانی گاندھی نگر میں سوامی نارائن فرقے کے مشہور اکشر دھام مندر میں اس کی سلور جبلی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔ ویسے تو یہ ایک عام سی بات لگتی ہے لیکن اس کے گہرے سیاسی مضمرات بھی ہیں۔
Pages: 1 2


















