بحرینی عوام نے گزشتہ رات شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقے الدراز میں مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں لوگ اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور شیخ عیسی قاسم کی تصویریں اٹھائے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
bahrain
حکومتی اہلکار مظاہروں کو روکنے کے لئے بےدریغ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل برسا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔
bahrain
بحرینی حکومت بحرین کے شیعہ مسلمانوں کی شہریت سلب کرکے غیر ملکی افراد کو بحرین کی شہریت دے رہی ہے.


















