ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے کئی اضلاع میں بارش اور بجلی کی چمک کے ساتھ بارش کی چھینٹیں پڑنے کے درمیان آسمانی بجلی کی زد میں آکر50 لوگوں کی موت ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق امس اور سخت گرمی کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ سمیت کئی اضلاع میں بارش ہوئي ،
جہاں بجلی کی گرج اور چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کے درمیان آسمانی بجلی کی زد میں آکر 50 افراد کی موت ہو گئی۔
بجلی کی زد میں آنے سے سب سے زیادہ ضلع پبنا میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ سراج گنج اور راج شاہی ضلع میں پانچ پانچ لوگوں کی موت ہوئي ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں ہر سال مارچ سے اپریل اور اکتوبر سے نومبر کے درمیان ہونے والی موسمی بارش میں تقریبا 250 لوگ آسمانی بجلی کے شکار ہوتے ہیں۔















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


