ہماچل پردیش کے کیلانگ میں لاہول ۔گھاٹی میں آج صبح برف باری ہوئی ہے۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے ملک کی 20ریاستوں میں بھاری بارش اور طوفان کو لیکر پہلے ہی الرٹ جاری کیا تھا۔۔وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 50 سے 70کلو میٹر کی رفتار کا طوفانکا الرٹ جاری کیا تھا۔اسے دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نےسیکینڈ شفٹ (دوپہر) میں چلنے والے سبھی اسکولوں کو کل بند کرنے کے احکام دئے ہیں۔
اس کے علاوہ میٹرو نے بھی ٹرینوں کی آمدورفت میں احتیاط برتنے کو کہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مد نظر،دہلی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ طوفان کے وقت کسی بھی طرح کی گاڑیوں کا استعمال نہ کریں۔اور ڈرائیونگ کی ضرورت پڑنے پر پارکنگ لائٹ اور ڈپر کا استعمال کریں۔