منیٰ: مکہ کے قریب منیٰ میں بھگدڑ مچنے کے باعث 310 سے زائد حجاج جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جمعرات کے روز سعودی سول ڈیفنس اتھارٹی کے مطابق بھگدڑ کے دوران 450 سے زائد حجاج زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ٹیلی ویژن رپورٹس میں ڈائریکٹر جنرل حج ابو عاکف کے حوالے سے بتایا گیا کہ سانحے میں سات پاکستان بھی جاں بحق ہوئے جبکہ دو پاکستانیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق واقعہ منیٰ کی اسٹریٹ نمبر 204 میں پیش آیا۔
اتھارٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ سانحے کے بعد 4000 ریسکیو اہلکار اور 200 ایمبولینسز امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق حادثہ مکتب نمبر93 کے قریب پیش آیا جہاں زیادہ تر الجزائر کے شہری مقیم تھے۔
سانحے کے بعد تمام قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ریسکیو کا کام جاری ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے۔
منٰی مکہ سے باہر تقریباً پانچ کلو میٹر دور واقعہ ہے جہاں مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں۔
آخری مرتبہ 2006 میں حج کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 346 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)















