ڈھاکا: بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اعلان کیا ہے کہ پیغام رسانی کی مقبول سروس واٹس ایپ اور کالنگ سروس وائبر کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ضرورت پڑنے پر عارضی طور پر بند کردیا جائےگا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان ایپ کا جرائم کے سلسلے میں استعمال کررہے ہیں اس لیے ضرورت پڑنے پر اور ان عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے ان ایپس کے آپریشنز کو معطل کردیا جائے گا۔
تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس پابندی کا اطلاق کس وقت کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں رواں سال کے آغاز میں بھی ایسی پابندی نافذکی جاچکی ہے۔
اس پابندی کے دوران واٹس ایپ، وائبر، ٹینگو، لائن اور مائی پیپل کو معطل کیا گیا تھا۔



















