واشنگٹن میں ایذا رسانی کا شکار ہونے والوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ہفتے کے روز واشنگٹن میں ایذا رسانی کا شکار افراد کی حمایت کے عالمی دن کی مناسبت سے امریکی وزارت قانون کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا- مظاہرین ایذا رسانی کے بارے میں سینیٹ کی رپورٹ پر عمل درآمد اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے- اس مظاہرے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی کئی تنظیموں نے حصہ لیا- مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ” ایذارسانی کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرو”، ” امریکا میں ہونے والے ایذا رسانی کے واقعات کی تحقیقات کرو” اور ” گوانتانامو جیل کو بند کرو” جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے- بعض مظاہرین نے، گوانتانامو جیل کے قیدیوں کی علامت، نارںگی رنگ کے کپڑے بھی پہن رکھے تھے-



















