برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدہ طے پاگیا ہے اور اس سلسلے میں برطانوی عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات پر کیے گئے وعدے پورے ہوگئے۔
خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدہ طے پاگیا ہے اور اس سلسلے میں برطانوی عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات پر کیے گئے وعدے پورے ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیل سے برطانوی عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات پر کیے گئے وعدے پورے ہوگئے۔
حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے رقم، بارڈر کنٹرول، قانون، تجارت اور ماہی گیری پر اپنا کنٹرول واپس لے لیا، پورے ملک کے بزنسز اور خاندانوں کیلئے یہ بڑی خبر ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے صفر ٹیرف اور صفر کوٹے پر یورپی یونین سے پہلا آزادانہ معاہدہ کیا ہے۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


