لکھنؤ: راجدھانی لکھنؤ کے علاقے حصرت گنج (Hazratganj) علاقے میں اتوار کی صبح بین الاقوامی ہندو مہاسبھا کے صدر رنجیت بچن (Ranjeet Bachchan) کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ رنجیت بچن صبح کی سیر(واک) کے لئے نکلے تھے۔ اس دوران موٹرسائیکل سواروں نے ان کے سرپر میں گولی مار دی، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

فی الحال موقع پر پہنچنے والی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ حملہ آوروں کی بھی تلاش جاری ہے۔
بتادیں کہ رنجیت بچن حضرت گنج کی او سی آر عمارت میں رہتے تھے۔ رنجیت بچن اصل طور سے گورکھپور کے رہنے والے تھے۔ وہ سماج وادی پارٹی کے ثقافتی پروگرام بھی کرتے تھے۔ بائک سوار بدمعاشوں نے سر میں گولی مار کر ان کا قتل کیا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر سمیت اعلی عہدیدار موجود ہیں۔

















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


