کوچ بہار:کچھ عرصہ پہلے تک بنگلہ دیش کے اندر ہندستانی علاقے میں رہنے والے 19 خاندانوں کے 62 لوگوں کے پہلے گروپ کو ہندستانی شہریت مل گئی ہے کیونکہ انہوں نے ہندستان میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ کل چنگرابندھا ۔ بوریماری سرحدی چوکی پار کرکے مغربی بنگال کے اس ضلع میں داخل ہوگئے تھے ۔کوچ بہار کی ممبرپارلیمنٹ رینوکا سنہا ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پی الگاناتھگن۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عائشہ رانی اور کوچ بہار کے ایس پی راجیش کمار یادو ان افسران میں شامل تھے جو گاڑیوں سے چوکی پر لائے جانے والے لوگوں کا استقبال کرنے کے لئے بین الاقوامی چوکی پر موجود تھے ۔ ان خاندانوں کا استقبال کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت ان کا ہر طرح خیال رکھے گی۔محترمہ بنرجی نے کہا کہ جون 2015 میں ہند بنگلہ دیش تاریخی زمینی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے بنگلہہ دیش میں ہندستانی علاقوں میں رہنے والے 62 افراد پر مشتمل 19 خاندانوں نے ہندستان میں رہنے کا فیصلہ کیا وہ کوچ بہار میں داخل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا‘‘اوپار بنگلہ’’ سے آنے والے اپنے بھائیوں بہنوں کا دل سے خیرمقدم کرتی ہوں اور دعا گوہوں کہ یہاں ان کا قیام خوشگوار ہو۔ ہماری حکومت انکی پوری دیکھ بھال کرے گی۔کوچ بہارڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پی اولاگناتھن نے کہا یہاں آنے سے پہلے یہ کنبے بنگلہ دیش کے لال مونیرہاٹ ضلع کے لوٹا ماری اور گوتا ماری علاقوں میں رہ رہے تھے ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق 980 افراد پر مشتمل دوسرا گروپ 22 نومبر کو یہاں آئے گا اور 30 نومبر کو باقی تمام لوگ آجائیں ۔ضلع انتطامیہ نے میکھل گنج، چنگرا باندھا، چلاہاٹی (ہلدی باری)اور صاحب گنج (دنہاٹا) میں انکے قیام کے لئے بازآبادکاری کے مراکز تیار کئے ہیں۔سرحد پر زبردست پوائنٹ پر اس پروگرام کے لئے نیلا اور سفید خیمہ لگایا گیاہے جہاں آنے والوں کے استقبال کے لئے لوک گیت اور رقص کا انتظام کیا گیا ہے ۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


