جہاں ایک جانب پاکستانی ستارے کو ہندوستان میں کام کرنے میں مسائل کا سامنا پیش آرہا ہے وہیں دوسری جانب بولی وڈ فلم ساز مپیش بھٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ پاکستانی غزل گائیک غلام علی ان کے آنے والے ڈرامے ’ملنے دو‘ میں ایک گانا گائیں گے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ غلام علی سے ڈرامے میں ایک گانا گانے کے لیے رابطہ کیا گیا جس کی انہوں نے فوری حامی بھرلی۔ غلام علی ہندوستان کب آئیں گے اس حوالے سے تو انہوں نے کچھ نہیں کہا تاہم غزل گائیک اس ڈرامے میں گانا ضرور گائیں گے۔
یاد رہے کہ غلام علی نے حال ہی میں دہلی میں ہونے والا اپنا کنسرٹ منسوخ کردیا تھا اور حالات بہتر نہ ہونے تک ہندوستان آںے سے بھی انکار کیا تھا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ غزل گائیک غلام علی مہیش بھٹ کے لیے گانا گائیں، اس سے قبل وہ 1990 کی فلم ’آوارگی‘ میں بھی ایک گانا گا چکے ہیں۔
‘ملنے دو’ ایک رومانوی کہانی پر مبنی ڈرامہ ہے جو دو مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والوں جوڑے پر بنایا گیا ہے۔
اگلے سال 24 اپریل کو اسٹیج پر پیش کیے جانے والے اس ڈرامے کی موسیقی پاکستانی بینڈ لال نے دی ہے۔















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


