پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ہفتہ کے روز پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لے لیا۔ سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوس عمران خان نے اردو میں حلف لیا۔
عمران کی حلف برداری کی تقریب میں کانگریس لیڈر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ کئی سابق اور موجودہ کھلاڑی بھی شامل ہوئے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سادہ تقریب میں حلف لیا۔
جمعہ کے روز ہوئی طاقت آزمائی میں قومی اسمبلی میں انہیں 176 اراکین کی حمایت کے ساتھ وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا تھا۔ ان کے مقابلہ میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو محض 96 ووٹ ملے تھے۔