ہانگ کانگ: ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھو رام راجن نے آج کہا کہ ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت ، ہندوستان کے سامنے سرمایہ کاری میں گراوٹ کا بحران ہے جس سے ملک میں معیشت کو نقصان ہورہا ہے ۔مسٹر راجن نے یہاں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ہندوستان کی معیشت پبلک سیکٹر اور پرائیوٹ سرمایہ کاری میں گراوٹ کے دور سے گذر رہی ہے ، حالانکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیرونی ملکوں سے آنے والے سرمایہ بہاو کی مدد سے اس سے باہر نکلا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پونجی سرمایہ کے گھٹنے سے ترقی کی صلاحیت کا مکمل استعمال نہیں ہوپارہا ہے ۔ کمپنیوں میں پیداواری صلاحیت 30فیصد کم ہورہی ہے اور پرائیوٹ کمپنیاں نئے پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کے لئے محتاط رویہ اپنا رہی ہیں۔مسٹر راجن نے کہا کہ ترقی کے محاذ پر اصل تشویش سرمایہ کاری ہے ۔ پرائیوٹ سرمایہ کاری کافی کم ہوگئی ہے اور پبلک سرمایہ کاری کی صورت حال بھی یہی ہے ۔















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


