ممبئی ، 3 جنوری ۔۔۔۔۔ ریاست مہاراشٹر کے شولا پور میں واقع ایک میونسپل ہائی اسکول میں طلباء اسوقت فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے جب وہ دوپہر کا کھانا کھا چکے تھے۔ طلباء کو اچانک قئے کی شکایت ہوئی۔ اس کے بعد تقریباً 400 طلباء کو مقامی میونسپل اسپتال لیجایا گیا ۔جہاں دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دیگر طلب
اء کو دوا دینے کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔
میونسپل انتظامیہ نے اس سانحہ کے بعد اس معاملہ کی اعلی سطحی انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں ۔ میونسپل انتظامیہ نے یہ بھی معلوم کر نا شروع کردیا ہے کہ یہ کھانا کہاں تیار ہوا تھا اور اس میں کون سی چیز مل گئی جس کے سبب یہ طلباء کے لئے غذائی سمیت کا سبب بن گئی ۔ انتظامیہ نے اس معاملہ کی انکوائری شروع کردیا ہے جبکہ پولیس نے بھی متوازی انکوائری کے لئے طلباء اور ان کے سر پرستوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔