ماسکو: روس نے خبردار کیا ہے کہ پیرس میں چارلی ہیبڈو پر حملے کے بعد حضور اکرمؐ کے کارٹون شائع کرنا ملک کے قانون اور اخلاقیات کے خلاف ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق میڈیا اور کمیونیکیشن واچ ڈاگ نے کہا کہ روسی میڈیا میں اس طرح کے کارٹون شائع ہونا اخلاقیات اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی موضوعات پر بنے خاکے اور کارٹون شائع کرنا کسی بھی مذہب کے نمائندوں کی توہین کے ضمرے میں آتا ہے جس سے نسلی اور مذہبی فسادات ہونے کا خدشہ ہے۔
روسی واچ ڈاگ نے کہا کہ اس طرح کی اشاعتیں توسی میڈیا اور اور انسداد انتہا پسندی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ہم روسی میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کی خاکے اور کارٹون شائع نہ کریں۔
روسی واچ ڈاگ نے یہ بیان حال ہی میں چارلی ایبڈو نامی مشہور ادارے کی جانب سے حضور اکرم ﷺ کے شائع کیے گئے خاکوں کی قانونی حیثیت پر اٹھائے گئے سوالات ی روشنی میں جاری کیا۔
سات جنوری کو چارلی ایبڈو کے دفتر پر انتہا پسندوں نے حملہ کر کے 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔