نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کی ترقی میں اساتذہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کی وجہ سے ہی ہندوستان ‘وشو گرو’ رہا ہے اور آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کتنی بھی ترقی ہو جائے گوگل استاذ کا مقام نہیں لے جا سکتا ہے ۔
مسٹر نائیڈو نے آج یہاں وگیان بھون میں یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو قومی ایوارڈ پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
اس موقع پر انہوں نے ملک کے 45 منتخب اساتذہ کو اس ایوارڈ سے معزز کیا گیا ۔ اس اعزاز میں 50 ہزار روپے کی رقم ،ایک تمغہ اور سند شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ استاذ جہالت کے اندھیرے سے علم کی روشنی میں ہی نہیں لاتا بلکہ وہ زندگی کی قدر اور ویژن بھی فراہم کرتا ہے ۔ استاذ کو ہماری ثقافت میں بھگوان کا درجہ دیا گیا ہے ۔ پوری دنیا ہندوستان کو وشو گرو مانتی رہی ہے ۔ آج بھلے ہی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئي آئي ٹی) جیسے اداروں میں اطلاعاتی تکنالوجی کا زور ہو اور آج کے طلبہ بھلے ہی سرچ انجن گوگل سے فوری طور پر معلومات حاصل کر لیتے ہیں لیکن گوگل استاذ کا مقام نہیں لے سکتا ہے ۔
مسٹر نائیڈو نے مادری زبان میں تعلیم دینے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ، ”ہمیں کالونی ذہنیت ترک کرکے ہندوستانی اقدار کو اختیار کرنا چاہئے ۔
Pages: 1 2